کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کورنگی مہران ٹاؤن کی ایک فیکٹری کے رائڈر سے 19 لاکھ روپے چھیننے کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلال، سلمان، سمیر اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان آپس میں دوست ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر فیکٹری رائڈر سے رقم چھیننے کی واردات کی۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران فیکٹری کا ایک ملازم بھی واردات میں ملوث نکلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم نے رقم کی منتقلی سے متعلق معلومات ملزمان تک پہنچائیں، جس کے بعد انہوں نے رائڈر کو نشانہ بنایا۔




پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر چھینے گئے 19 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
