عبدالعلیم خان نے جہانگیر ترین کے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے اعلان پر رد عمل جاری کر دیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

جہانگیرترین ہمیشہ آئی پی پی اورہم سب کےسرپرست اعلیٰ رہیں گے: عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کے استعفیٰ پر رد عمل جاری کر تے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین  کےفیصلےسےدلی طورپردکھ ہوا،کوئی شک نہیں کہ جہانگیرترین اعلیٰ پائےکےپروفیشنل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہا کہ  جہانگیرترین کاحکومت میں ہونااُس حکومت کیلئےاعزازکی بات ہے،بدقسمتی سےکوئی حکومت جہانگیرترین کی صلاحیتوں سےفائدہ نہیں اٹھاسکی،جہانگیرترین کوبطورچھوٹابھائی اورصدرآئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جہانگیرترین ہمیشہ آئی پی پی اورہم سب کےسرپرست اعلیٰ رہیں گے،جہانگیرترین کی فلاحی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں،درد دل رکھنےوالےشخص ہیں،اللہ جہانگیرترین کوصحت وسلامتی اورہمیشہ کامیابی سےہمکنارکرے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!