...

منشیات فروش: اورنگی پولیس نے مطلوب ملزم گرفتار کرلیا، 105 گرام آئس برآمد

کراچی کے ضلع ویسٹ میں منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اورنگی پولیس نے مطلوب ملزم شہزاد ولد عظیم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی اے پلس کیٹیگری میں شامل تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف پڑیوں میں موجود 105 گرام آئس اور نقدی برآمد کی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.