حج 2027: واٹر کارپوریشن کے پانچ افسران اوپن بیلٹنگ سے منتخب

کراچی میں حج 2027 کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پانچ افسران کا انتخاب اوپن بیلٹنگ کے ذریعے کر لیا گیا۔ تقریب چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی نگرانی میں ہوئی، جس میں منتخب افسران کارپوریشن کے اخراجات پر فریضہ حج ادا کریں گے۔

اوپن بیلٹنگ کے ذریعے منتخب ہونے والے افسران میں ایگزیکٹو انجینئر عبدالفتح شیخ، ایگزیکٹو انجینئر واٹر جوہر سید معراج ندیم، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سول سید عبدالعظیم، پروگرام آفیسر محسن خورشید اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ماڑی پور محمد تسنیم چوہان شامل ہیں۔

بیلٹنگ کے دوران اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سول فیصل علی اور سینئر آڈیٹر محمد اسد خان کے نام اسٹینڈ بائی امیدواروں کے طور پر سامنے آئے۔ انتظامیہ کے مطابق اگر کسی منتخب امیدوار کی عدم دستیابی یا کسی اور وجہ سے حج پر روانگی ممکن نہ ہوئی تو اسٹینڈ بائی امیدوار کو موقع دیا جائے گا۔

تقریب میں چیف ہیومن ریسورس آفیسر مرزا محمد نیئر، صدر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن واٹر کارپوریشن ندیم احمد کرمانی، غضنفر علی خان، ساجد نظام، فریدون خان اور دیگر اعلیٰ حکام و افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ندیم احمد کرمانی نے اوپن بیلٹنگ کے شفاف طریقہ کار کو سراہا اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!