...

میر رضا کیس: خواجہ آصف کا سندھ حکومت پر نظام ’کمپرومائزڈ‘ ہونے کا الزام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میر رضا کیس میں سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں سامنے آنے والے نتائج اور حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ پورا نظام ’کمپرومائزڈ‘ تھا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس پر جس طرح توجہ دی جا رہی ہے، اس کے نتیجے میں مزید حقائق سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی اس معاملے پر نظر رکھنا ضروری ہے، ورنہ جس طرح پہلے ’مک مکا‘ ہوا تھا، دوبارہ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی، انہیں بھی بے نقاب کرنا ہوگا۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ میر رضا کے اہلِ خانہ کو انصاف ملے۔ ان کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک نئی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ کیس سے متعلق سامنے آنے والی متضاد رپورٹس کے معاملے کا حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن یا عدالت پر چھوڑا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.