کراچی سے ایم کیو ایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار:مراد علی شاہ

کراچی سے ایم کیو ایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار:مراد علی شاہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ نے کراچی سے ایم کیو ایم کو ملنے والی سیٹوں پر حیرت کا اظہار کر دیا۔

 

 

نجی ٹی وی سے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاھ نے کہا کہ ان کے خیال میں کراچی سے اور جماعتوں کو بھی سیٹیں ملنی تھیں، لیکن ایم کیو ایم کو ملنے والی نشستیں سرپرائز ہیں، ہم جائزہ لیں گے کہ ایم کیو ایم کو اتنی سیٹیں کیسے مل گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما اگر بانی متحدہ کی زبان میں بات کریں گے تو اُن سے بات کرنا مشکل ہوجائے گا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کا امن فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کے بعد حاصل کیا ہے، اس کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!