وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیلئے اجلاس طلب کرلیا:پی ٹی آئی
تشکُّر نیوز ویب ڈیسک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا (کے پی) کی وزارت اعلیٰ کیلئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور، مشتاق غنی کے ناموں پر غور کیا جائے گاجبکہ اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کا نام بھی وزارت اعلیٰ کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈاپور کا نام سرفہرست ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں آزاد امیدوار 90 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئے تھے۔