ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
تشکُّر نیور ویب ڈیسک
ابھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
،تفصیلات کے مطابق ملک کےسوات ،چترال ،اپر دیر، دیر لوئر ،مالاکنڈ،مردان،جمرود،کوہاٹ،مہمند شمالی وزیرستان میرانشاہ ،چارسدہ، لنڈی کوتل ،بونیر مانسہرہ آور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5 رکارڈکی گئی ہے ،اس کی گہرائی140کلومیٹر جبکہ مرکز افغان صوبےقندوز سے 122 کلومیٹر دور تھا۔
لوگ قلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔تاہم ابھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔