جنوبی وزیرستان سے نومنتخب آزاد رکن کے گھر کے باہر دھماکا، 1 شخص جاں بحق

جنوبی وزیرستان سے نومنتخب آزاد رکن کے گھر کے باہر دھماکا، 1 شخص جاں بحق

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 سے نو منتخب آزاد رکن زبیر وزیر کے گھر کے سامنے دھماکے سے 1 شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد زبیر وزیر گھر کے سامنے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے وقت زبیر وزیر کی الیکشن میں کامیابی پر تقریب کا انعقاد کیا جا رہا تھا، واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زبیر خان جنوبی وزیرستان کے حلقہ این اے 42 اپر کم لوئر سے 20 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار محمد علی وزیر 16 ہزار 194 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!