سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ گئی۔
نئی قیمت 4,050 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
مقامی مارکیٹ میں نئی قیمتیں
پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
فی 10 گرام سونا بھی 857 روپے مہنگا ہوا۔
اس کے بعد فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی سستی ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 76 سینٹس سستی ہو گئی۔
نئی قیمت 57 ڈالر 36 سینٹس فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی 76 روپے کم ہو کر 6 ہزار 215 روپے رہ گئی۔
فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 65 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 328 روپے ہو گئی۔