...

ٹرانسپورٹ مسائل: گورنر سندھ سے گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی ملاقات، پیٹرولیم قیمتوں اور ٹیکسوں پر ریلیف کا مطالبہ

ٹرانسپورٹ مسائل پر گورنر سندھ سید نہال ہاشمی سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ملاقات کی، جس میں ملک بھر کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک شہزاد اعوان نے گورنر سندھ کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی تبدیلیوں سے ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایندھن کی قیمتوں میں رد و بدل 15 روز یا ایک ماہ کے وقفے سے کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کاروبار بہتر انداز میں چلایا جا سکے۔

مومن آباد ڈکیتی: دکاندار کی فائرنگ، مبینہ ڈاکو زخمی، پولیس نے تلاش شروع کر دی

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کے مطابق جنگی حالات میں بھی ٹرانسپورٹرز مالی نقصان برداشت کرتے ہوئے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر حکومتی محصولات میں ریلیف دیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو درپیش مالی مشکلات کم ہو سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے بعد وفاقی حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اب تک مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، جسے فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا کہ قومی مفاد ہر چیز پر مقدم ہے اور موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا حکومت کے ساتھ تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل متعلقہ حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ملاقات کے بعد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وہ گورنر سندھ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل کو توجہ سے سنا اور ان کے حل کے لیے عملی تعاون کی یقین دہانی کرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.