اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع کیماڑی کی موچکو پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
کیماڑی پولیس کے ترجمان کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر حب، بلوچستان سے آنے والی ایک کار اور تین موٹر سائیکلوں کو روک کر تلاشی لی گئی۔
پہلی کارروائی میں پولیس نے ایک کار سے 30 بورے، جن کا مجموعی وزن 330 کلو گرام بتایا گیا، نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوسری کارروائی میں تین موٹر سائیکلوں پر لادے گئے نو بورے نان کسٹم پیڈ میٹھی چھالیہ برآمد کی گئی، جبکہ اس کارروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا سامان، کار اور موٹر سائیکلیں ضابطے کی کارروائی کے تحت تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
