...

سونے کی قیمت: عالمی تیزی کے اثرات، پاکستان میں فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر بڑھ کر 4,114 ڈالر ہو گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے۔

آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باعث ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3,944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 403 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 489 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

One thought on “سونے کی قیمت: عالمی تیزی کے اثرات، پاکستان میں فی تولہ سونا نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

  1. I was curious if you ever considered changing the layout of your site? Its very well written; I love what youve got to say. But maybe you could a little more in the way of content so people could connect with it better. Youve got an awful lot of text for only having one or two pictures. Maybe you could space it out better?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.