...

نان کسٹم سگریٹس: موٹروے پولیس نے 22 کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

نان کسٹم سگریٹس اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے تقریباً 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد کر لیے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چکری کے قریب بروقت کارروائی کی گئی، جہاں 11 ٹرکوں کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران حکام نے 22 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد کیے۔

ترجمان کے مطابق اسمگل شدہ سگریٹس پشاور سے لاہور منتقل کیے جا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس نے 11 ٹرکوں اور ان کے 11 ڈرائیورز کو بھی حراست میں لے لیا۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سگریٹس، قبضے میں لیے گئے ٹرک اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس قومی شاہراہوں پر اسمگلنگ کی روک تھام اور قانون کے نفاذ کے لیے اپنی کارروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.