صدر ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ یہ کارروائی کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ، اسسٹنٹ کمشنر صدر غضنفر پرتاب، میونسپل کمشنر عمار خان اور ڈائریکٹر انسدادِ تجاوزات علی اکبر مہر کی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔
ٹی ایم سی صدر ٹاؤن کے انچارج شاہ نواز کی نگرانی میں ریڈی اسٹریٹ، زینب النساء اسٹریٹ اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ ٹیموں نے سرکاری راستوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم غیر قانونی اسٹالز، کیبن، تھڑے اور دیگر تجاوزات ہٹا دیں۔ بھاری مشینری بھی استعمال کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ آپریشن کا مقصد سرکاری اراضی واگزار کرانا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
حکام نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو بھی سرکاری زمین یا فٹ پاتھ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔