کراچی پولیس ایڈیشنل آئی جی کا داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم

کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے ہمراہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیک پوسٹس، سیکیورٹی انتظامات اور افغان ویری فیکیشن ڈیسک کا جائزہ لیا۔

دورے کا آغاز موچکو چیک پوسٹ سے ہوا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ضلع کیماڑی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ویری فیکیشن سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے شناختی عمل اور سیکیورٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی نے ضلع ویسٹ کی ہمدرد اور مائی گاڑی پولیس چوکیوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع ملیر کے سرحدی علاقوں کا بھی معائنہ کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ اور ایس ایس پی ملیر نے نفری کی تعیناتی اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ اور بین الصوبائی رابطہ کاری بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ناگزیر ہے۔ مؤثر نگرانی دہشت گردی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی آمدورفت، اسلحہ، منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!