...

ریڈ لائن بی آر ٹی: کراچی میں یونیورسٹی روڈ کی مکسڈ ٹریفک لین جلد کھولنے کا فیصلہ

ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے تحت سندھ حکومت نے کراچی کی یونیورسٹی روڈ پر مکسڈ ٹریفک لین جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام اور مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس کراچی زبیر چنہ، منصوبے کے کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران حکام نے مختلف سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، پیش رفت اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے تعمیراتی رفتار مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے لیے ایک اہم عوامی سفری منصوبہ ہے اور اس کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو بہتر، محفوظ، جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کے بعد کراچی میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.