وینزویلا زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے وینزویلا کی حکومت اور عوام سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعظم نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے متاثرہ افراد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں کے بعد ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلوں سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
متعدد عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مائی کیٹیا کا مرکزی ہوائی اڈہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
نقصان کے باعث ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ادارے کے مطابق اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
تاہم حکام نے حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔