...

ایس بی سی اے: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اہم انتظامی تبدیلی

کراچی: حکومت سندھ نے ایس بی سی اے یعنی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اعلیٰ سطحی انتظامی تبدیلی کی ہے، جس کے تحت ادارے کی قیادت عارضی طور پر تبدیل کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کو نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے اپنے عہدے سے فوری طور پر ریلیو کیا گیا ہے۔

وہ لاہور میں نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں منعقد ہونے والے 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس میں چار ماہ طویل تربیت حاصل کریں گے، جو 6 جولائی سے 6 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔

مزمل حسین ہالیپوٹو دورانِ تربیت اپنی تنخواہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں او ایس ڈی اسامی سے وصول کریں گے۔

حکومت سندھ نے ڈاکٹر وسیم شمشاد علی، جو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ ہیں، کو ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

ڈاکٹر وسیم شمشاد علی اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ایس بی سی اے کے انتظامی امور بھی دیکھیں گے، جبکہ یہ انتظام آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔

یہ فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے کیا گیا، اور متعلقہ اداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انتظامی حلقوں کے مطابق یہ تبدیلی شہری منصوبہ بندی اور بلڈنگ کنٹرول کے نظام پر اثر ڈال سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.