کراچی پولیس ویلفیئر برانچ کا عباسی شہید اسپتال دورہ، فسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام کا فیصلہ

افسرانِ بالا کی ہدایات پر انچارج ویلفیئر برانچ کراچی پولیس آفس انسپکٹر شرافت خان نے سب انسپکٹر شاہد (KPO)، انسپکٹر ملک حبیب اور انسپکٹر امتیاز (انچارج ویلفیئر ویسٹ زون) کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال، ناظم آباد کا دورہ کیا۔
کراچی جمشید کوارٹرز میں پولیس مقابلہ، ایک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار

دورے کا مقصد پولیس افسران، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے 24 گھنٹے طبی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں "پولیس فسیلیٹیشن ڈیسک” کے قیام کے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔

اس موقع پر وفد نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ادارہ جاتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے کراچی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پولیس فسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام کے لیے اسپتال کے اندر مناسب جگہ فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو دورانِ علاج فوری رہنمائی، سہولت اور معاونت فراہم کرنا ہے، تاکہ طبی خدمات تک رسائی مزید مؤثر اور منظم بنائی جا سکے۔

یہ اقدام کراچی پولیس کی فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اپنے اہلکاروں کی بہبود کے عزم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

One thought on “کراچی پولیس ویلفیئر برانچ کا عباسی شہید اسپتال دورہ، فسیلیٹیشن ڈیسک کے قیام کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!