ملیر شرافی گوٹھ میں کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی ملزم گرفتار

کراچی: ضلع ملیر کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور منشیات کے متعدد مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او ملیر شرافی گوٹھ اور ٹیم نے اس مقام پر کی جو گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اجمل عرف تاج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 26 کلو چھالیہ، 8 کلو سے زائد چونا، 8 کلو گٹکا ماوا اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے جو اس سے قبل بھی 15 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں اسٹریٹ کرائم، منشیات اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر میں گٹکا ماوا تیار کرتا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!