کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
گلگت بلتستان: بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب، امن، ترقی اور مقامی حقوق پر زور
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز (اسٹیبلشمنٹ، آپریشنز، انویسٹی گیشنز)، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، ٹریننگ، فنانس، ٹی اینڈ ٹی سمیت متعلقہ افسران اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔
افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی، جاری انتظامی و فلاحی اقدامات، مالی امور، ترقیوں، بھرتیوں اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پریس نے میڈیا اور پولیس کے درمیان روابط، اطلاعات کی بروقت فراہمی اور تعاون کے فروغ پر بھی آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے اور عوامی خدمت کے معیار کو ہر سطح پر مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ انتظامی امور میں شفافیت، جدت اور پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے جبکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات کے ذریعے ادارہ جاتی استعداد کو مزید بہتر بنایا جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کو عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی کارکردگی مسلسل بہتر بنانی ہوگی۔
