موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی: ضلع کیماڑی پولیس نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائی کرتے ہوئے موچکو چیک پوسٹ پر حب بلوچستان سے آنے والی دو گاڑیوں سے بڑی مقدار میں چھالیہ اور مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔

چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کی وزیراعلیٰ سندھ سے الوداعی ملاقات، پاک چین تعلقات کے فروغ پر زور

پولیس کے مطابق پکڑی گئی گاڑیوں میں ایک سوزوکی اور ایک کار شامل ہے جن سے سات بورے چھالیہ اور دو بورے مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

کارروائی کے دوران دو ملزمان حیات اللہ اور رانا وقار کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر ان اشیاء کی ترسیل میں ملوث تھے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمات نمبر 359/26 اور 360/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ضلع کیماڑی پولیس اسمگلنگ اور مضر صحت اشیاء کی روک تھام کے لیے کارروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

One thought on “موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چھالیہ اور گٹکا ماوا برآمد، 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!