سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات شامل

کراچی: کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست پر مشتمل "ریڈ بک” کا 10 واں ایڈیشن جاری کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم اپنی سیاست زندہ رکھنے کیلئے پرانے الزامات کا سہارا لے رہی ہے: شرجیل میمن

تفصیلات کے مطابق 203 صفحات پر مشتمل اس نئی ریڈ بک میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات شامل کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فہرست میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

ریڈ بک میں کالعدم داعش، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بعض بلوچ عسکریت پسند تنظیموں سے وابستہ مطلوب افراد کا تفصیلی ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ دستاویز میں ان افراد کی تصاویر، کوائف اور ان کے نیٹ ورکس سے متعلق حساس معلومات بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ریڈ بک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک کلیدی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے جو انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس ایڈیشن میں جدید اور تازہ ترین معلومات شامل کر کے دہشت گردوں کی شناخت اور ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اس دستاویز کا بنیادی مقصد مختلف سیکیورٹی اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانا اور مطلوب افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ بک کا یہ نیا ایڈیشن صوبے میں انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

One thought on “سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری، انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!