Government of Sindh نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چھٹیوں کی تعداد 4 دن سے کم کرکے 3 دن کر دی ہے۔
پاکستان جلد ترقی کے سفر میں چین کا ہم قدم ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی 2026 تک عام تعطیلات ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کے دوران صوبے بھر میں سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے جاری کیے گئے 4 روزہ تعطیلات کے اعلان میں ترمیم کرتے ہوئے اب چھٹیوں کا دورانیہ کم کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم نئے فیصلے کے بعد تعطیلات 3 دن تک محدود کردی گئی ہیں۔
