Mohsin Naqvi نے تہران میں Abbas Araghchi سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور ایران و امریکا کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مختلف سفارتی مسودوں اور ممکنہ تجاویز پر گفتگو کی، جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قابلِ عمل حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں قیامِ امن کے مختلف طریقہ کار، سفارتی رابطوں اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں قیام کریں گے اور اس دوران وہ امریکا ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال سے متعلق مزید اہم ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کر رہا ہے۔
