تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ 03 فروری 2024
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے بلدیہ ٹاؤن سے اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان نوید احمد عرف ماموں، رفیع اللہ اور غلام نبی کو گر فتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نوید احمد عرف ماموں منشیات کے بین الصوبائی اسمگلنگ گروہ کا سرغنہ ہے۔ ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس تھانہ گلشن اقبال میں ایف آئی آر درج ہے اورمفرور تھا۔ ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ وایمونیشن اور منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ترجمان سندھ رینجرز