ایپکا وفد کی چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی سے ملاقات، ملازمین کے مسائل، پروموشنز اور اصلاحات پر اہم یقین دہانیاں

کراچی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (All Pakistan Clerks Association) میٹرک بورڈ کراچی یونٹ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدر سلمان احمد خان کی قیادت میں Board of Secondary Education Karachi کے چیئرمین Musharraf Ali Rajput سے خصوصی ملاقات کی۔

کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی کارروائی، عادی اسٹریٹ کرمنل محمد شیراز عرف شیری گرفتار

وفد میں سندھ و کراچی ڈویژن کی قیادت سمیت متعدد عہدیداران اور بورڈ ملازمین شامل تھے، جن میں اعجاز بھٹو، عبدالغفور عباسی، احسان مگسی، شاہد منیر آرائیں، عبدالوہاب لاکھو، ارشاد علی جمالی، شکیل لقمان، بلال حسین، محمد شفیق، شعیب سلیم چیمپیئن، محمد وکیل برفت اور دیگر رہنما موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ایپکا قیادت نے چیئرمین میٹرک بورڈ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی انتظامیہ کے تحت ملازمین کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

وفد کے اراکین نے مختلف امور پر چیئرمین کی توجہ مبذول کرائی جن میں سالانہ پروموشنز، سینیارٹی لسٹ کی جلد تیاری، انتظامی بہتری اور بورڈ کے امتحانی نظام کی شفافیت شامل تھی۔ رہنماؤں نے کہا کہ ملازمین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے انجام دے رہے ہیں اور انہیں انتظامی سطح پر ریلیف کی توقع ہے۔

ایپکا رہنماؤں نے مزید کہا کہ ادارے میں اصلاحات اور بہتر انتظامی ڈھانچہ ملازمین کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور تعلیمی بورڈ کی کارکردگی کو بھی مؤثر بنائے گا۔

اس موقع پر چیئرمین مشرف علی راجپوت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ بورڈ ملازمین کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فائل کو غیر ضروری التوا کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

چیئرمین نے اعلان کیا کہ جلد ہی سالانہ سینیارٹی لسٹ جاری کی جائے گی جبکہ عید کے بعد اہل ملازمین کی پروموشنز بھی یقینی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کی رعایت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ بورڈ کے انتظامی اور امتحانی امور کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔

ملاقات کے اختتام پر ایپکا وفد کی جانب سے چیئرمین کو اجرک اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بورڈ کے افسر محمد ضیاء الحق بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!