لیاری AVLC دفتر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، اے ایس آئی ممتاز پہنور پر گاڑیوں سے سریا چوری اور 10 لاکھ رشوت لینے کے سنگین الزامات

کراچی کے علاقے لیاری میں قائم AVLC/سی آئی اے دفتر میں تعینات اے ایس آئی ممتاز پہنور کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن میں مبینہ طور پر سریا چوری کے کیس میں پکڑی گئی دو مزدا گاڑیوں کو رشوت کے عوض چھوڑنے اور سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری جیسے دعوے شامل ہیں۔

بھارت: سی بی آئی نے رشوت ستانی کے الزام میں آرمی آرڈیننس کور کے کرنل کو گرفتار کرلیا

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات لیاری سٹی AVLC دفتر میں لائی گئی لوہے اور سریا سے بھری دو مزدا گاڑیاں مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد رہا کر دی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ رقم ایس ایس پی AVLC کے نام پر وصول کی گئی، جبکہ رہائی کا عمل راتوں رات مکمل کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے ایس آئی ممتاز پہنور خود کو ایس ایس پی سی آئی اے/AVLC کا “پارٹی انچارج” ظاہر کرتا ہے اور مؤقف رکھتا ہے کہ تمام کارروائیاں اعلیٰ حکام کی ہدایات پر کی جاتی ہیں۔

متاثرہ تاجر جمیل، جو نیو کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، کی دو گاڑیاں مبینہ طور پر AVLC اہلکاروں نے تحویل میں لے کر لیاری دفتر منتقل کیں، جہاں ان سے مبینہ طور پر بلیک میلنگ اور دباؤ کے ذریعے بھاری رقم وصول کی گئی۔

مزید الزامات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی رہائی سے قبل ان میں موجود تقریباً 3 ٹن لوہا اور سریا مبینہ طور پر نکال لیا گیا، جبکہ بعد ازاں بڑی مقدار میں مال کباڑیے کو فروخت کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی الزام سامنے آیا ہے کہ لیاری سٹی AVLC دفتر میں اے ایس آئی ممتاز پہنور کے قریبی افراد اور اہل خانہ مبینہ طور پر غیر رسمی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ایک منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی ممتاز پہنور کا ماضی بھی مختلف مقدمات سے جڑا ہوا بتایا جاتا ہے، تاہم مبینہ سرپرستی کے باعث وہ دوبارہ محکمانہ سرگرمیوں میں متحرک ہیں۔

شہری حلقوں نے وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

One thought on “لیاری AVLC دفتر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، اے ایس آئی ممتاز پہنور پر گاڑیوں سے سریا چوری اور 10 لاکھ رشوت لینے کے سنگین الزامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!