کراچی: ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، جبکہ وزارت مذہبی امور پاکستان کے نمائندے حافظ عبدالقدوس بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں علامہ یاسین ظفر، پیر حبیب اللہ چشتی، عبدالمالک بروہی، مفتی فضل جمیل رضوی سمیت دیگر اراکین بھی شرکت کر رہے ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ذوالحجہ کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ملک کے مختلف شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتیں مرکزی کمیٹی کو ارسال کی جائیں گی۔
