پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت دو ہزار 74 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان بھر کر صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ کر دو لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کے بھاؤ میں 1201 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار643 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!