شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اجلاس، فلمی منصوبوں اور میڈیا سہولیات پر اہم فیصلے

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ اطلاعات کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں، میڈیا پالیسیوں اور فلمی پروجیکٹس کے مستقبل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا اسٹوڈنٹ ایکسی لینس ایوارڈ تقریب سے خطاب، نوجوانوں کو قوم کا مستقبل قرار

اجلاس میں قائم مقام سیکریٹری اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سارنگ لطیف چانڈیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فلمی منصوبوں کی تشہیر، مؤثر استعمال اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

شرجیل انعام میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت تیار ہونے والے فلمی منصوبوں کا بنیادی مقصد قومی بیانیے کو فروغ دینا اور معاشرے میں مثبت رجحانات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان، خصوصاً سندھ کی اصل ثقافت، تاریخ اور معاشرتی خوبصورتی کو جدید انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی تاکہ معلومات کی مؤثر ترسیل اور عوامی آگاہی کو بہتر بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!