اسلام آباد میں تین روزہ تبلیغی اجتماع جاری، اڑھائی لاکھ افراد کی شرکت متوقع

اسلام آباد میں تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع جاری ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ انتظامیہ کے مطابق اجتماع میں اڑھائی لاکھ سے زائد افراد کی آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جیکب آباد میں گدھے پر بہیمانہ تشدد، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس، قانونی کارروائی کا حکم

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں رائیونڈ اور پنڈی تبلیغی مرکز کے اکابرین یوسف قریشی، عبد الرحمٰن قریشی اور نائب انچارج شوریٰ ڈاکٹر سلیم نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ نے تبلیغی مرکز کے اکابرین سے ملاقات کے دوران اسلام آباد مذاکرات کے دوران اجتماع ملتوی کرنے پر منتظمین کے تعاون اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین نے مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور امن کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

محسن نقوی نے اجتماع کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ شرکاء کی حفاظت اور سہولت کے لیے مؤثر سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اجتماع پرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین کو پولیس لائنز میں خصوصی لیکچر کے لیے بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے پیغام کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق تبلیغی اجتماع اتوار کی صبح اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

دورے کے دوران چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!