آبنائے ہرمز کا یونیورسٹی روڈ سے موازنہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

کراچی میں یونیورسٹی روڈ کراچی کی خستہ حالی اور جاری تعمیراتی کام کے باعث شہریوں نے اس کا غیر معمولی انداز میں موازنہ آبنائے ہرمز جیسے اہم بین الاقوامی آبی راستے سے شروع کر دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آ گیا ہے۔

Monday, 27th April 2026

شہریوں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنا اب کسی امتحان سے کم نہیں رہا، جہاں بڑے بڑے گڑھے، دھول مٹی اور کیچڑ نے روزمرہ آمد و رفت کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کراچی کے تعمیراتی کام کے آغاز کے بعد صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سڑک کی حالت کے باعث نہ صرف سفر میں تاخیر ہوتی ہے بلکہ گرد و غبار اور گندگی کی وجہ سے صحت کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں یونیورسٹی روڈ کو “کراچی کا آبنائے ہرمز” قرار دیتے ہوئے مختلف میمز شیئر کی ہیں، جن میں صورتحال کی سنگینی اور شہریوں کی مشکلات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور تعمیراتی کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے تاکہ روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

One thought on “آبنائے ہرمز کا یونیورسٹی روڈ سے موازنہ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!