رضویہ سوسائٹی میں پولیس کی کارروائیاں، گٹکا فروش اور اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران Rizvia Society پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

عوام دوست مویشی منڈی میں 5 ہزار سے زائد قربانی کے جانور پہنچ گئے، شہریوں کیلئے سہولیات میں اضافہ

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر کی گئی کارروائی میں پہلی کارروائی کے دوران گٹکا/ماوا فروش غلام مصطفیٰ عرف کالو کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 65 پیکٹس گٹکا برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 141/2026 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری کارروائی میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل منصور احمد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 2 راؤنڈز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 140/2026 سندھ آرمز ایکٹ 2013 کے تحت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بدستور جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!