کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو باہمی کوآرڈینیشن کے ساتھ مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
امریکا ایران مذاکرات میں پیش رفت، فیصلہ تہران پر چھوڑ دیا گیا: جے ڈی وینس
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں جاری تمام بڑے منصوبے مشترکہ منصوبہ بندی اور مکمل تکنیکی ہم آہنگی کے تحت مکمل کیے جائیں گے تاکہ مستقبل میں سڑکوں کی کھدائی، پانی کی لائنوں اور دیگر انفراسٹرکچر مسائل سے بچا جا سکے۔
میئر کراچی نے ہدایت کی کہ کسی بھی ترقیاتی کام سے قبل پانی کی لائنوں اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی مکمل جانچ یقینی بنائی جائے تاکہ منصوبے دیرپا اور معیاری ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے مربوط منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔
اجلاس میں پہلوان گوٹھ روڈ، جناح ایونیو، توری بنگش، صبیحہ اختر سمیت دیگر اہم منصوبوں پر واٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ میئر کراچی نے واضح کیا کہ اب کسی بھی سڑک یا شاہراہ کی تعمیر واٹر کارپوریشن کے ان پٹ کے بغیر نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اگر کسی قسم کی خرابی یا نقصان سامنے آیا تو ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واٹر کارپوریشن کو بھی ہدایت کی گئی کہ پانی کی لائنیں بچھانے سے قبل بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں میونسپل کمشنر کراچی، سی ای او واٹر کارپوریشن، سی او او انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
