یو اے ای کے بعد چین 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے پر رضا مند

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

چین کی جانب سے قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا

متحدہ عرب امارات کے بعد چین نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا رقم رول اوور کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو اس حوالے سے خط لکھ تھا، پاکستان نے چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر قرض سیف ڈپازٹ حاصل کیا ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دو ارب ڈالر کا قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کردیا جائے گا، چین کی جانب سے قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ارب ڈالر قرض مزید ایک سال کیلئے رول اوور کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!