8 فروری کا دن ہماری جدوجہد کے نتائج کا دن ہوگا ، رئوف صدیقی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

امز حق پرست امیدوار کا این اے 237کے مختلف علاقوں کادورہ، ووٹرز، بزرگوں اور عمائدین سے ملاقات

جمعیت علمائے اسلام جامع مسجد عائشہ صدیقہ سیکٹر B منظور کالونی نے رئوف صدیقی کی حمایت کا اعلان کردیا

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر )حلقہ قومی اسمبلی NA-237 کے نامزد امیدوار رؤف صدیقی نے کہاہے کہ 8 فروری کا دن ہماری جدوجہد کے نتائج کا دن ہوگا ،انشاءاللہ یہ دن جب آئے گا اس میں آپ کے منتخب نمائندے موجود ہوں گے پھر دیکھنا علاقے کا کام کیسے نہیں ہوتا ہے سب سے خطرناک صورتحال جو ہے وہ منشیات کا بیچنا منشیات کا عادی ہونا ہے ایک قیامت جو اس بستی میں ٹوٹ رہی ہے اس کا آپ! لوگوں کو ادراک بھی نہیں ہے۔آپ کی گلی گلی منشیات بک رہی ہے منشیات بک رہی ہے اس ماں سے پوچھیے جس کا ایک بچہ مشیات کا عادی ہوتا ہے۔ اسلامی فلاسفی کو ماننے والے لوگ ہیں ہم یہ کیسے ممکن ہے قوانین نے قدرت تبدیل ہو جائے کہ تم یہ غلط کام ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہو تم لوگ محفوظ رہو گے۔ رؤف صدیقی کا عالمی مجلس تخفظ ختم نبوت کے معروف عالم دین حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب سے ان کے مرکز سیدہ عائشہ صدیقہ مسجد سیکٹر B منظور کالونی میں ملاقات کی جمعیت علمائے اسلام جامع مسجد عائشہ صدیقہ سیکٹر B منظور کالونی کی مرکزی قیادت نے ایم۔ کیو ایم پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا ایسی با برکت جگہ اور محفل میں جانے کی مجھے جلدی زیادہ ہوتی ہے.عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے خواجہ خلیل احمد صاحب کو این اے 237 کے نامز امیدوار رؤف صدیقی نےاپنی معروف تصانیف تاریخ بیت الل، سیرت خیر البشر اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!