تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
اسرئیل نے عالمی عدالت کے فیصلے کو روندتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی فلسطین میں اسپتالوں اور آبادیوں پر اسرئیلی فوج بمباری کرکے مسلم نسل کشی کررہے ہیں، شاداب رضا نقشبندی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے،اسرائیل کا اسلام اور انسانیت دشمن چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، شاداب رضا نقشبندی
فلسطین کو مکمل تباہ اور عام آدمی تک خوراک کی فراہمی میں اسرائیلی رکاوٹ نے شدید مشکلات پیدا کردی ہیں،شاداب رضا نقشبندی
فلسطین میں غذا کی شدیدقلت بچے بھوک سے بلک رہے ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،شاداب رضا نقشبندی
اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت ظلم وجبر کے خلاف جہاد کا اعلان کریں،فلسطین کے مظلومو ں کا درد اُمت مسلمہ شدت سے محسوس کررہی ہے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرئیل نے عالمی عدالت کے فیصلے کو روندتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے،فلسطین میں اسپتالوں اور آبادیوں پر اسرئیلی فوج بمباری کرکے مسلم نسل کشی کررہے ہیں، فلسطینیوں کی شہادت27ہزار ہوچکی جس میں معصوم بچے خواتین کی اکثریت شامل ہے،اسرائیل ناجائز ریاست ہے،اسرائیل کا اسلام اور انسانیت دشمن چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، اسرئیلی ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانا ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر صوی نیاز الرحمن کی قیادت میں آئے ہوئے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ ودیگر موجود تھے،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر وکلاء برادری کو بھی عالمی سطح پر اور ہر فورم پر آواز اٹھانا چاہیے،فلسطین میں 27ہزار فلسطینیوں کی اسرائیل نسل کشی کرچکا ہے،فلسطین کو مکمل تباہ اور عام آدمی تک خوراک کی فراہمی میں اسرائیلی رکاوٹ نے شدید مشکلات پیدا کردی ہیں،فلسطین میں غذا کی شدیدقلت بچے بھوک سے بلک رہے ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں انہوں کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت ظلم وجبر کے خلاف جہاد کا اعلان کریں،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا درد اُمت مسلمہ شدت سے محسوس کررہی ہے،فلسطین کی عوام پر اسرئیلی وامریکی مظالم پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ فعل دنیا کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، امریکہ اسرائیل کی دہشتگردی کا سہولت کاراقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اسرئیلی دہشتگردی سے27ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،لگتا ہے امریکہ اور اسرئیل دنیا کا امن تباہ اور انسانی نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہیں،مظلوم فلسطینی عام پر حملے بند نہیں ہوئے تو تیسری عالمی جنگ کے خدشات بڑھ جائینگے،اُمت مسلمہ اسرئیل کی ناجائز ریاست کو کسی طور بھی قبول نہیں کریگی،انہوں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں دودھ پیتے بلکتے بچوں معصوم کلیوں اسپتالوں اور آبادیوں کو اسرائیل نشانہ بنا کر کھلی دہشتگردی کررہا ہے۔