ایس آئی یو / سی آئی اے کی کاروائی۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے کراچی۔

مؤرخہ 31/01/2024

ایس آئی یو / سی آئی اے کی کاروائی۔

پوش علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر سسٹم، پینل اور قیمتی سامان چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

ایس آئی یو نے مخفی اطلاع پر احسن آباد سے تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے نام:

  1. محمد زوہیب ولد محمد امین
  2. واحد اللہ عرف ضیاء ولد نظیر خان
  3. زلمی ولد جمال خان

گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار نمبری BHF-707، تین عدد بلا لائسنس پسٹلز اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والا سامان بھی برامد۔

گرفتار گینگ رات کے اوقات میں پوش علاقوں بالخصوص بدر کمرشل، چھوٹا بخاری، درخشاں، گذری اور دیگر علاقوں میں گاڑیوں سے سامان چوری کی وارداتیں کرتے ہیں۔

ملزمان مہنگی گاڑیوں خاص طور پر ویگو اور ریوو کے شیشے توڑ کر ان میں سے سسٹم، پینل اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرتے ہیں۔

ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور قبل ازیں بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے انکشافات کے متعلق تھانوں کو مطلع کیا جا رہا ہے۔

جنيد احمد شیخ، پی ایس پی
ایس ایس پی، ایس آئی یو / سی آئی اے کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!