تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT KEAMARI POLICE
مورخہ 31 جنوری 2024
مطلوب گٹکا ماوا سپلائر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا سمیت گرفتار
ملزم کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ
گرفتار ملزم کی شناخت نور السلام کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کا فاروق نامی ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1400 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد ہوا۔
ملزم کو اے ایس پی کیماڑی منیب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر محمد عرفان نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف امتناع گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ ڈاکس پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 179/17 میں اشتہاری ملزم محمد علی عرف کوکن کو گرفتار کیا۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کیا گیا۔
Media Cell Keamari Police
