KARACHI BASKETBALL ASSOCIATION
KARACHI-SINDH
DATED: 31ST JANUARY-2024
باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے KDA بھرپور مدد کرے گا، DG کے ڈی اے نوید انور صدیقی
کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل بحریہ کلب اور آرام باغ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا
کراچی(تشکُّر نیوز رپورٹنگ، )ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے اعلان کیا پے کہ KDA باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا، یہ اعلان انھوں نے آج کمشنر کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائینلز کے موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اینجنئر طارق رفیع، غلام محمد خان، آصف گلفام، غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، ایم نسیم اور دیگر شخصیات موجود تھیں، نوید انور صدیقی نے کہا کہ کراچی میں صحت مند سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی سہولتوں کے لئے KDA اپنا فرض ادا کرے گا، انھوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ KDA کی مدد سے ایک مرتبہ کراچی سے حنیف محمد، اصلاح الدین، جہانگیر خان جیسے کھلاڑی ملک کو میسر آئیں اور انشااللہ میں اور KDA کا ہر افسر کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت پہنچائے گا، انھوں نے KBBA کی درخواست پر چیف اینجنئر طارق رفیع کو ہدایت کی آئیندہ 3 روز میں اس کورٹ کی تزین و آرائش کا کام کے ڈی اے کے تعاون سے شروع کردیا جائے، قبل ازین KBBA کے سیکریٹری طارق حسین نے ٹورنامنٹ کی بریفنگ دی، درین اثنا ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے 2023 کی رنر اپ بحریہ باسکٹ بال کلب اور ممتاز کلب آرام باغ کلب نے کوالیفائی کرلیا، پہلے سیمی فائنل میں بحریہ کلب نے PATARS 2100 کلب کو 56-61 پوائنٹس سے شکست دے دی، ونر ٹیم کی جانب سے بہزاد خان نے 18 حماد خان نے 14 اور علی حسن نے 12 جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے رانا اطہر نے 21 محسن ریاض نے 10 اور انس عثمان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے، دوسرے سیمی فائنل میں آرام باغ کلب نے سول ٹائیگرز کلب کو 46-55 پوائنٹس سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 22 عبداللہ امام نے 18 اور منیب الرحمن نے 10 پوائنٹس اسکور کئے، جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے دانیال مروت نے 18 زید اشرف نے 16 اور حارث شاہد نے 10 پوائنٹس اسکور کئے، ان میچوں میں زاہد ملک، عامر شریف، محمد اشرف نے ریفریز کے جبکہ راج کمار لکھوانی، مائیکل ٹرنر نعیم احمد اور زعیمہ خاتون نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے جبکہ میچ کمشنر KDA کے سابق ڈائیریکٹر اسپورٹس محمد ایاز منشی تھے، جبکہ نظامت تقریب کے فرائض ممتاز صحافی اکرم استاد نے انجام دئے۔
جاری کردہ۔ میڈیا کوارڈینیٹر
