تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
خضدار کلکٹریٹ حب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 45 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا
رپورٹ پی آر
کوئٹہ کسٹم نے خضدار حب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹم نے خفیہ اطلاعات پر حب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیپ ٹاپ،مختلف اقسام کے انجکشن، الیکٹرونکس آٹو پارٹس،پیپر رولز،پلاسٹک شاپر،چائنیز نمک سمیت،خوردنی اشیا برآمد کرلی ترجمان کوئٹہ کسٹم کے مطابق برآمدشدہ سامان بیرونی ملک سے اسمگل ہوکر اندرون سندھ اسمگل کیا جارہا تھا جسکو کوئٹہ کسٹم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ناکام بنادیا ترجمان نے مزید بتایا کارروائی کے دوران دو چالیس فٹ مال بردار کنٹینرز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے برآمدشدہ غیر ملکی سامان کی مالیت تقریباً 45 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے ترجمان نے بتایا یہ کارروائی چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن،کلیکٹر انفورسمنٹ خضدار محمد سلیم میمن اور ایڈشنل کلیکٹر ساجد بلوچ کی ہدایات پر انٹیلیجنس انفارمیشن کے بعد عمل میں لائی گئ برآمدشدہ سامان اور کنٹینرز کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
