رین ایمرجنسی: کراچی ٹریفک پولیس کا اجلاس، شہریوں کی سہولت کیلئے ہدایات جاری

کراچی: متوقع بارشوں اور رین ایمرجنسی کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

پاکستان سنی تحریک کا بیان، مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے پاکستان کے کردار کا خیر مقدم

اجلاس کے دوران بارشوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو درپیش مشکلات کم کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ شہر بھر میں ٹریفک پولیس کی مؤثر تعیناتی یقینی بنائی جائے اور تمام اہم شاہراہوں کو ہر صورت کلیئر رکھا جائے۔

خصوصی طور پر شاہراہِ فیصل پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ نشیبی علاقوں میں ہیوی ریکوری گاڑیوں کی تعیناتی، متبادل راستوں کے لیے ڈائیورژن پوائنٹس قائم کرنے اور اضافی نفری کی موجودگی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ شہریوں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رین ایمرجنسی کے دوران شہریوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے اہلکار ہمہ وقت متحرک رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!