ارجنٹ میٹنگ ڈسٹرکٹ سینٹرل
کراچی(تشکُّر نیور) امروز کانفرنس روم ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ارجنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ کی صدارت ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب نے کی جبکہ میٹنگ میں ایس پیز ڈویژن، ایس ڈی پی اوز سب ڈویژن سمیت تمام ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل موجود تھے
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ڈسٹرکٹ کا چارج لینے کے بعد پہلی تعرفی میٹنگ میں افسران سے تعرف کے بعد جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے افسران سے بریفنگ لی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا
انہوں نے افسران کو جنرل الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کے دوران ویجیلینٹ رہنے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن کے انعقاد تک تمام افسران اپنا تھانہ نہیں چھوڑیں گے اور اپنے اپنے علاقے میں موجود رہیں گے
انہوں کہ کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور کوآرڈینیشن کو فروغ دیتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ہدایات جاری کی کہ کیو آر آف تمام تھانہ جات کی میں موجود ہوگی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ افسر فوری رسپانس دے گا ایس پی ڈویژن اور ایس ڈی پی اوز نگرانی کریں گے اور ایڈیشنل فورس بھی مہیا کریں گے
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تمام افسران کو اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں اور موثر جنرل ہولڈ اپ اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنائیں
انہوں نے تمام افسران کو یہ باور کروایا کہ آرگنائزڈ کرائم کے حوالے زیرو ٹولیرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہیں اگر کسی بھی افسر کی چشم پوشی یا کوتاہی پائی گئی ہے تو سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
