پیپلز پارٹی اس ملک کے عوام کی اور باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں،بلاول بھٹو

تشکُّر نیور ویب ڈیسک

بلاول بھٹو کا کہنا تھا 17 وزارتوں پر 300 ارب روپیہ خرچ کیا جاتا ہے اشرافیہ اور دیگر کو سالانہ سبسڈی دی جاتی ہے،چیئرمین پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کےعوام کی نمائندگی کرتی ہےباقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہےکہ ڈیرہ کی عوام نے محبت دی اس کا کوئی ثانی نہیںمیرا اور ڈیرہ کی عوام کا رشتہ تین نسلوں سے چلتا آرہا ہےشہید ذوالفقار بھٹو ڈیرہ سے الیکشن لڑتھےان کا کیا بنے گا جو ٹھنڈا کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہ رہےتھے اب تو موسم اچھا ہےاب کہاجائیں گےاس بار تیروں کی بارش ہوگی دہشتگرد ایک بار پھر سر اٹھارہے ہیںمیں عوام کیلئے جدوجہد کررہا ہوں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ہمارا ملک خطرے میں ہےآج عوام مشکل دور سے گزار رہے ہیں دہشتگرددوبارہ سراٹھارہے ہیںمعاشی بحران بھی سامنے ہے کوئی ملک کےسیاستدان ہوتےتو سمجھتے کہ عوام کوریلیف چاہئے پیپلز پارٹی اس ملک کےعوام کی نمائندگی کرتی ہےباقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں وہ امیروں کوفائدہ پہنچاتی ہیں قائد عوام نے سمجھایا کہ غریب عوام کی کی مدد کریں میں غریب کو مد نظر رکھ کر عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کارکنان سے خطاب میں کہنا تھا کہ معاہدے میں 10 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہےاس طریقے سے عوام کوریلیف دے سکتے ہیںمیں نے مختلف زبانوں میں اسے چھپوایا ہے میں وزیراعظم بنا تو عوام کی آمدنی دوگنی کرکے دکھاؤں گا مستحقین کو 300 یونٹ مفت بجلی دوں گا بے گھروں کو 30 لاکھ گھر بنا کردوں گایہ وہ وعدہ نہیں جودوسری جماعت نے کیا میں سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا رہا ہوں ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دلا رہا ہوں کچی آبادیوں کو ریگولرائز اور مالکانہ حقوق دلاؤں گاہم ہرڈسٹرکٹ میں یونیوورسٹی بنانا چاہتےہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کے لوگوں کیلئے خواتین کیلئے یونیورسٹی بناؤں گامفت علاج کیلئے کام ہوگا سندھ میں پور اعلاج مفت ہو رہا ہےآپ صوبے میں کامیاب کرائیں 6ماہ میں یہاں مفت علاج کا اسپتال بنائیں گے یہاں کے عوام کی ایسے خدمت کروں گا جیسے بیٹاماں کی خدمت کرتا ہے۔

سابقہ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 17 وزارتوں پر 300 ارب روپیہ خرچ کیا جاتا ہے اشرافیہ اور دیگر کو سالانہ سبسڈی دی جاتی ہےمیں یہ وزارتیں بند کر کے یہ پیسے آپ کیلئے بچاؤں گا اشرافیہ پر خرچ ہونے والا پیسہ میں عوام آدمی پرخرچ کروں گا پھر عام آدمی کےحالات ٹھیک ہوں گے قائد عوام ،شہید محترمہ کی طرح میرا ساتھ دیں میں آپ کی اور پاکستان کی قسمت بدل دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!