یوم القدس ریلی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے

کراچی: یومِ القدس کی ریلی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے تاکہ ریلی کے دوران امن و امان برقرار رہے۔

سینئر اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کرگئے

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے ریلی کے آغاز سے قبل مکمل روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں اور سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی نگرانی بھی کی۔

ایسٹ پولیس نے ریلی کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے تاکہ عوام بلا خوف و خطر ریلی میں حصہ لے سکیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے یہ اقدامات ریلی کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!