تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
DISTRICT WEST POLICE
dated: 30-01-2024
ضلع ویسٹ پولیس نے شہرِ کراچی میں غیر قانونی اسلحہ کی درآمد اور سپلائی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
قبائلی علاقوں سے غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرکے پاپوش بس ٹرمینل بنارس میں لایا گیا تھا۔
ایس ایچ او پیرآباد نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کی۔
بس ٹرمینل پر بطورِ مؤذن کے فرائض سرانجام دینے والے ملزم سمیت 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیرقانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 02 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عزیز الرحمٰن عرف قاری ولد جمیراز (مؤذن) اور عبداللّٰہ ولد مستنگ گل شامل ہیں۔
ترجمان ضلع ویسٹ پولیس
