سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 5 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز

کراچی: عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار 354 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 205 ڈالر تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!