قمبر شہداد کوٹ: وزیر تعلیم سندھ Sardar Ali Shah نے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول سیلرا میں سہولیات سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول اسپیسفک بجٹ کے تحت مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔
کراچی: سچل پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
سید سردار علی شاہ کے مطابق اسکول کو اب تک 518,000 روپے جاری کیے جا چکے ہیں، اور ہیڈ مسٹریس ان فنڈز کو فرنیچر، اسکول کی پینٹنگ، واش فیسلٹیز، ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
اسکول میں 158 طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ 8 اساتذہ پر مشتمل ٹیچنگ اسٹاف موجود ہے۔ وزیر تعلیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسکول اسپیسفک بجٹ کے استعمال کی نگرانی کریں تاکہ اسکولوں کی حالت بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔